ہانگ کانگ میں 2ہفتے کے لیے بازار بند

January 20, 2022

ہانگ کانگ ( نیوز ڈیسک) ہانگ کانگ نے کورونا وائرس کے باعث 2ہفتے کے لیے بازار بند کردیے گئے،جب کہ کئی پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہانگ کانگ کے حکام نے ایک ماہ کے لیے 150 ممالک کے فضائی آمدو رفت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام اومیکرون قسم کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ادھر چین میں بھی کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ حکام نے شنگھائی میں 5کیس رپورٹ ہونے کے بعد سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں 24 گھنٹے میں 7 ہزار 500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس سے صورت حال مخدوش ہونے لگی اور 24 گھنٹے میں 5ہزار 281 کیس ریکارڈ کیے گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز مہلک وائرس سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس ک علاوہ 24 گھنٹے کے دوران میں متاثرہ 2ہزار 996افراد صحت یاب بھی ہوئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں حرمین شریفین میں بھی اقدامات سخت کیے جارہے ہیں۔ انتظامیہ کے نئے فیصلے کے مطابق غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں 30 دن رہنے کی اجازت ہو گی اور سعودی عرب میں دوران قیام وہ 3 بار عمرہ ادا کرنے کے مجاز ہوں گے۔ عمرہ ادا کرنے کے لیے آنے والوں کی عمر 12 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے ،جب کہ زائرین کو کورونا ہیلتھ ایپ پر حفاظتی ٹیکوں کا ثبوت بھی دکھانا ہو گا۔