فخر عباس کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، سیاسی و سماجی شخصیات

January 21, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) دو روز قبل تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے راجہ پور میں قتل ہونے والے سید فخر عباس کے قاتلوں کو تلاش نہیں کیا جاسکا، سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کی جانب سے واقعہ کی مذمت اور اہلخانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ملت جعفریہ کے قائدعلامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم کے لواحقین سے ٹیلیفونک تعزیت کی اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی، انجمن تحفظ عزاداری کے صدر خاور حسنین بھٹہ، ڈویژنل صدر سخاوت علی، عوامی تحریک کے ترجمان راو عارف رضوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ امیر حسین ساقی نے غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں ملک اقرار حسین، مظاہر شگری، سلیم عباس صدیقی، حسنین زیدی،علامہ وسیم عباس معصومی، حسنین بخاری، سہیل عابدی،مولانا ہادی حسین ہادی، بشارت عباس قریشی،مرزا وجاہت علی، حسنین عباس انصاری، سمیت دیگر نے ٹیلیفونک تعزیت کی۔