• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی، مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بحیرۂ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائے گا۔

آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ بات ڈیفنس ویک اور حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کی دوسری برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہی۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ بعض لوگ اب ایران کو چوتھی سپر پاور کہتے ہیں تاہم اللّٰہ نے چاہا تو یہ سب سے بڑی طاقت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دشمن نے جنوبی ایران کے دونوں جانب سمندر کو کھیل کا میدان بنایا ہوا تھا مگر ہرمز کا دفاع کرنے والوں کی وجہ سے اب وہ بحیرۂ عرب سے آگے بڑھنے کی جرات نہیں کرتے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران اس دور میں کبھی نہیں لوٹے گا جو دشمن دیکھنا چاہتا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے سید حسن نصراللّٰہ کو ہیرو عرب کمانڈر اور مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت قرار دیا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید