سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

January 21, 2022

سری لنکن اداکارہ رمشاخان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

سری لنکن ماڈل و اداکارہ یہالی تاشیہ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں پاکستان میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

یہالی تاشیہ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکارہ رمشا خان سے سیٹ پر اپنی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’جب وہ رمشا سے ملیں تو اُنہوں نے رمشا سے کہا کہ آپ بالکل انوشکا شرما جیسی لگتی ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’رمشا نے اُن کی بات سن کر بہت معمولی سا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب یہی کہتے ہیں۔‘

یہالی تاشیہ نے رمشا خان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’اُنہیں رمشا کی نرم و ملائم اور تر و تازہ جلد بہت پسند آئی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ رمشا سے سیٹ پر اکثر پوچھتی تھیں کہ وہ اپنی جِلد کے ساتھ کیا کرتی ہیں۔‘

یہالی تاشیہ نے کہا کہ ’رمشا خان نے اُنہیں جِلد کو اچھا رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا۔‘

خیال رہے کہ سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیہ پاکستانی ڈرامے ’صنفِ آہن‘ میں کام کرنے کے لیے پاکستان آئی تھیں۔