• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی گلوگارہ بیونسے شہر ہیوسٹن میں ہونے والے اپنے میوزک کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

43 سالہ گلوکارہ بیونسے فلائنگ کار میں بیٹھ کر کنسرٹ میں انٹری دے رہی تھیں کہ اچانک کار ایک جانب جُھکی اور وہیں ساکت ہو گئی۔

ہوا میں لٹکتی کار میں پھنسی ہوئی گلوکارہ کو بعدازاں محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا گیا۔

کنسرٹ کے آرگنائزرز کا شو کے دوران پیش آنے والے خطرناک حادثے سے متعلق کہنا تھا کہ یہ واقعہ ’تکنیکی خرابی‘ کے سبب پیش آیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید