رانا شمیم نے بیان حلفی نواز شریف کے دفتر میں کیوں جمع کروایا، تجزیہ کار

January 22, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان سارہ الیاس کے پہلے سوال وزیراعظم کہتے ہیں شریف فیملی مافیا، بقا کی جنگ لڑرہی ہے، کیا بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ رانا شمیم نے آزادانہ طور پر بیان حلفی دیا ہے تو نواز شریف کے دفتر میں جاکر کیوں جمع کروایا.

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان ساڑھے تین سال میں تبدیلی نہیں لاسکے تو اگلے چھ ماہ میں کیا تبدیلی لائیں گے۔