حرا مانی کس کیلئے ترس گئیں؟

January 22, 2022

عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار معروف اداکارہ حرا مانی قرنطینہ میں اپنے بیٹے کو گلے سے لگانے کے لیے ترس گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے چھوٹے کے ساتھ اپنی پُرانی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے بیٹا اُن کے ساتھ موجود ہے۔

تصویر میں حرا مانی بیٹے کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ یہ تصویر ماں اور بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ اپنے بیٹے کو گلے سے لگانا چاہتی ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’انشاءاللّہ! دو یا تین کے بعد وہ اپنے بیٹوں کو گلے سے لگائیں گی۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں حرا مانی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔