• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیماری کی حالت میں ابّو پاس ہوتے تھے: حرا مانی

عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار معروف اداکارہ حرا مانی بیماری کی حالت میں اپنے مرحوم والد کو یاد کرنے لگیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے مرحوم والد کے ہمراہ لی گئیں اپنی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں والد کی یاد میں یہ شعر لکھا:

نہیں سامنے یہ الگ بات ہے
میرے پاس ہے تُو
میرے پاس ہے
میرے ساتھ ہے

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں جب بھی بیمار ہوتی تھی تو ابو میرے ساتھ ہوتے تھے لیکن میرے ابو مجھے بہت طاقتور کرکے گئے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’الحمداللّہ ابو! آپ میرا سب کچھ ہیں۔‘

حرا مانی نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے ابو کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیے گا۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں حرا مانی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید