شاہ رخ خان نےمصری ٹریول ایجنٹ کو خط کیوں لکھا؟

January 23, 2022

فوٹو، فائل

بالی ووڈ کنگ، اداکار شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو اپنے حسن سلوک سے متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوئے۔

اُنہوں نے ایک بار پھر سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں ۔

اُنہوں نے بھارتی پروفیسر اشونی دیش پانڈے کی مدد کرنے والے ایک مصری ٹریول ایجنٹ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی طور پر خط لکھا۔

شاہ رخ خان نےٹریول ایجنٹ کو خط میں لکھا کہ’اُن کی بھارتی ہم وطن کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کیلئے آپ کا شکریہ‘۔

اُنہوں نے خط میں مزید لکھا کہ’اُن کی دعا ہے کہ آپ کی جیسی نیک روحوں کا دنیا میں مزید اضافہ ہو‘۔

خیال رہے کہ اس سے پہلےپروفیسر اشونی دیش پانڈے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ اُنہیں مصر میں ٹریول ایجنٹ کو بکنگ کے لیے رقم منتقل کرنی تھی اوررقم منتقلی میں دشواری کا سامنا تھا‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ ایسی صورتحال میںٹریول ایجنٹ نےاُن سے کہا کہ آپ شاہ رخ خان کے ملک سے ہیں اور ٹریول ایجنٹ کواُن پر بھروسہ ہے کہ وہ ٹریول ایجنٹ کو ادائیگی کردیں گی تو وہ بکنگ کروادے گا‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ٹریول ایجنٹ نے اُن سے کہا کہ وہ کسی اور کے لیے ایسا بالکل نہیں کرتا لیکن شاہ رخ خان کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے کیونکہ شاہ رخ خان کنگ ہیں‘۔

پروفیسراشونی دیش پانڈے مصر گئیں، ٹریول ایجنٹ سے ملیں اورمدد کرنے کے لیے اُن کاشکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے شاہ رخ خان کے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ سے ٹریول ایجنٹ کے لیے شاہ رخ خان کے آٹوگراف کے ساتھ تصویر بھیجنے کی بھی درخواست کی تھی جوکہ شاہ رخ خان کی پروڈکشن ٹیم نے پوری کردی، ٹیم نے ٹریول ایجنٹ کے لیے شاہ رخ خان کی 3 تصاویر بھیجیں تھیں، 2 تصویروں پر اداکار کا آٹوگراف جبکہ ایک تصویر پر شاہ رخ خان کا لکھا ہوا خصوصی خط تھا۔