لاہور ایئرپورٹ پر ابوظبی کے مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد

January 23, 2022

فوٹو: فائل

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ابوظبی کے مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر میر زوہیب ابوظبی جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

ہیروئن شولڈر بیگ کے اندر تین عدد پرسوں کی تہہ میں مہارت سے پیک تھی۔

بیگ سے برآمد شدہ 780 گرام سفوف ہیروئن ضبط کر کے اے ایس ایف نے منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔