اسمارٹ فون میں ساتھیوں کو قید دیکھ کر بندر پریشان

January 25, 2022

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اسمارٹ فون پکڑے دو بندروں کو ایک ویڈیو دکھا رہا ہے۔

ویڈیو میں چند سیاہ رنگ کے بندر موجود ہیں۔

ویڈیو دیکھنے والے بندر حیران و پریشان ہیں، اس دوران ایک تیسرا بندر بھی ان کے ساتھ شامل ہو کر ویڈیو دیکھنے لگتا ہے۔

بندر موبائل کو بار بار چھو کر یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھی اس ڈبے کے اندر کیسے چلے گئے۔