ٹرانسپیرنسی رپورٹ، پرویز رشید کی ثاقب نثار اور عمران خان پر تنقید

January 25, 2022


مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس سامنے آنے کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں پرویز رشید نے کہا ہے کہ صادق و امین کی سند دینے والا ثاقب نثار اور سند کو تغمہ بنا کر سجانے والا عمران خان دونوں بے نقاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ ان چوروں کے ٹولے کے احتسابی ڈرامے کو بے نقاب کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔