ایران میں فرانسیسی شہری کو جاسوسی کے الزام میں 8 سال قید کی سزا

January 25, 2022

فوٹو: فائل

ایران کی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں فرانسیسی شہری کو 8 سال قید کی سزا سنادی۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی شہری کو مئی 2020 میں ایران ترکمانستان سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ فرانسیسی شہری کو منی ہیلی کاپٹر سے علاقے کی تصاویر لینے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

فرانسیسی شہری پر جاسوسی اور ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزامات ہیں۔