کراچی، ٹریفک پولیس کا اہلکار کار سوار کی ٹکر سے زخمی

January 27, 2022


کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر کار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا ، زخمی اہلکار کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی پر ٹریفک پولیس اہلکار نے کار سوار کو روکنے کی کوشش کی تو کار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی۔

زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔