• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ سے 3 افراد زخمی، لڑکی چھت سے گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات کے دوران ایک لڑکی جاں بحق اور 20 سالہ نوجوان سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بغدادی کی حدود لیاری، حاجی پیر محمد روڈ پر ذاتی رنجش کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ ثاقب ولد حنیف زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث شخص کی شناخت کے بعد تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے وہ زخمی ہوا۔

لانڈھی ریڑھی روڈ پر فائرنگ سے 40 سالہ شکیل زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب قائد آباد ماروی گوٹھ میں مکان کی چھت سے گر کر 19 سالہ روبینا جاں بحق ہو گئی۔

اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید