• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہراہِ بھٹو پر ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں شاہراہِ بھٹو پر ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑے واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار تیزی سے موٹرسائیکل پر آ رہا تھا جس کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت محمد علیان کے نام سے ہوئی ہے، جو ریپڈ رسپانس فورس میں تعینات تھا۔

قومی خبریں سے مزید