ای بی آئی پنشن میں اضافہ کیا جائے، صالح محمد

January 28, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی) بزرگ رہنما اور مزار قائداعظم فاتحہ خوانی کمیٹی کے سابق سرپرست اعلیٰ صالح محمد خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو چکی ہے اور غریبوں کے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں ۔ صالح محمد خان نے بزرگ پنشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ پنشنرز کی پنشن بڑھا کر پندرہ ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے۔ ساڑھے سات ہزار ماہانہ پنشن میں پنشنرز کے لئے گھر کا خرچہ چلانا ناممکن ہے اگر پنشن میں فوری طور پر اضافہ نہ کیا گیا تو بزرگ پنشنرز کی طرف سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے بچوں سمیت دھرنا دیا جائے گا۔