فیز3 چوک گھر سے موبائل چوری میں ملازمہ ملوث نکلی،مقدمہ درج

April 29, 2024

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے فیز3چوک میں گھر سے موبائل فون چوری میں گھریلو ملازمہ ملوث نکلی، پولیس نے انکوائری مکمل ہونے پر ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ٹاؤن پولیس کو3اپریل کو رپورٹ در ج کراتے ہوئے ارباب محمد اکبرنے بتایا کہ وہ یونیورسٹی ٹاؤن فیز3چوک میں ذاتی مکان میں رہائش پذیر ہے ،اس کے گھر سے موبائل فون غائب ہوگیا تھا جو اس نے چارج پر رکھا تھا۔