عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے ایوان میں بھی ناکام ، فواد چوہدری

January 28, 2022

https://g7mng6rporv3-hls-push.5centscdn.com/mp4/raw/6294112685001/combined.smil/playlist.m3u8


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام رہے جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےبیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ الحمدللّٰہ ایک اور دن، ایک اور کامیابی۔

فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہی تو ان شاء اللّٰہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں ہے۔