آئس اسکیٹنگ مقابلے میں میڈل جیتنے والی4 سالہ بچی کی ویڈیو وائرل

January 28, 2022

آئس اسکیٹنگ مقابلے میں میڈل جیتنے والی4 سالہ بچی کی ویڈیو وائرل

گلگت بلتستان میں ہونے والے موسم سرما کے کھیلوں کے مقابلے ’گھولکن ونٹر اسپورٹس فیسٹیول‘ کے آئس اسکیٹنگ مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والی 4 سالہ بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پرگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی ماہ نور کی گلگت بلتستان کے ضلع نگار کے قریب منعقد ہونے ’گھولکن ونٹر اسپورٹس فیسٹیول‘ سے پاکستان کا پرچم ہاتھ میں تھامے آئساسکیٹنگ کرتےہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس ننھی بچی کے حیرت انگیز ٹیلنٹ کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع نگار کی وادی ہوپر سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ ماہ نور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق، 17 سے 23 جنوری تک ’گھولکن ونٹر اسپورٹس فیسٹیول‘ کا انعقاد گلگت بلتستان کے قریبی علاقے نگار میں کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، گولڈ اور سلورمیڈل بھی جیتے۔

اسی اسپورٹس فیسٹیول میں گلگت کی 4 سالہ بچی ماہ نور نے آئس سپیڈ سکیٹنگ کے مقابلے میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ماہ نور کی شاندار کارکردگی پر نگار سمیت پورے گلگت بلتستان کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا۔