اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔
نیتن یاہو نے ٹی وی پر بیان جاری کیا، جس میں علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا تختہ الٹنا ایرانیوں کے لیے فوری اور آسان نہیں ہوگا، اسرائیل ثابت قدم رہا تو ایرانیوں کو قسمت اپنے ہاتھ میں لینے کا موقع دیں گے۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے علی لاریجانی کو نشانے بنانے کی خبر نشر کی تھی تاہم یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ شہید ہوئے یا فی الحال زخمی ہیں۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو ختم کردیا ہے، وہ گزشتہ رات ہونے والے حملوں میں نشانہ بنے۔
یہ خبریں آنے کے بعد خبر ایجنسی نے ایران کی جانب سے علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق نہ کرنے کی خبر نشر کی بلکہ ایران کے سرکاری میڈیا نے سیکیورٹی چیف کے ہاتھ کا لکھا ہوا پیغام جاری کردیا ہے۔