• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ پر اختلافات، سربراہ انسداد دہشتگردی سینٹر جو کینٹ نے استعفیٰ دے دیا

جو کینٹ(تصویر بشکریہ: این بی سی نیوز)۔
جو کینٹ(تصویر بشکریہ: این بی سی نیوز)۔

ایران جنگ پر اختلافات کے باعث امریکا میں انسداد دہشتگردی سینٹر کے سربراہ جو کینٹ مستعفی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس میں ہلچل مچ گئی، جو کینٹ نے ایران جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔

جو کینٹ جولائی 2025 میں کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ وہ امریکی اسپیشل فورسز اور سی آئی اے کے سابق افسر بھی رہ چکے ہیں۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ کا کہنا تھا کہ ایران ہماری قوم کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں تھا.

جوکینٹ کا موقف تھا کہ ضمیر کے مطابق اس جنگ کی حمایت نہیں کر سکتا۔ یہ جنگ اسرائیل اور اس کی طاقتور امریکی لابی کے دباؤ پر شروع کی گئی.

جو کینٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا جواز قانونی طور پر مبہم ہے۔ امریکی قانون کے تحت جنگ شروع کرنے کے لیے فوری خطرے کا ہونا ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید