این بی پی فنڈز کی جانب سے واٹس ایپ ٹرانزیکشنز کا آغاز

January 29, 2022

کراچی(جنگ نیوز)این بی پی فنڈز پاکستان میں پہلی اسٹیٹمنٹ کمپنی ہے جس نے اپنے واٹس ایپ سیلف سروسپورٹل میں واٹس ایپ ٹرانزیکشنز کا آغاز کیا ہے جو کہ ایس ای سی پی سے منظور شدہ ہے۔اس سروس کے ذریعے صارفیناپنی سہولت کے مطابق کسی بھی ٹرانزیکشنز کو سکتے ہیں۔یہ پیشکش این بی پی فنڈز کے مشن کے مطابق ہے جو اپنے صارفین کو بہترین سروس فراہم کرتا ہے تا کہ ان کی سرمایہ کاری پر ان کا مکمل اختیار رہے۔ انویشٹرز اب واٹس ایپ سروس ٹرانزیکشنز کا استعمال کر کے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور اپنی رقوم نکلوا سکتے ہیں۔یہ سروس ہمارے صارفین کو اپنے اکائونٹ کے بیلنس ،یومیہ فنڈکی قیمتوں،اکائونٹ اسٹیٹمنٹس ،ایجنٹ سے بات کرنے ،ان کے ٹیکس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے ،ویلیو ایڈڈسروسز کا استعمال کرنے اور این بی پی فنڈز کی فراہم کردہ سروسز کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے میں بھی مدد فراہم کریگی۔این بی پی فنڈز کے سرمایہ کار آسانی سے NBP Funds لکھ کر آفیشل واٹس ایپ نمبر 632-111-111-21-92 پر بھیج کر چیٹ شروع کر کے سروس سے بلا معاوضہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔