کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقرار،اوپن مارکیٹ میں 11 پیسے تک کا اضافہ،یورو کی قیمت میں 23پیسے تک کی کمی،پاونڈ کی قیمت16پیسے تک بڑھ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقرار رہی ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 287.26روپے سے بڑھ کر 287.36 روپے اور قیمت فروخت 11 پیسے کے اضافے سے 288.49روپے سے بڑھ کر 288.60 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 23پیسے کی کمی سے 334.68 روپے سے کم ہو کر 334.45روپے اور قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 337.82روپےسے کم ہو کر 337.77روپے ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 11پیسے کے اضافے سے 385.97روپے سے بڑھ کر 386.08 روپے اورقیمت فروخت 16پیسے کے اضافے سے 389.80 روپے سے بڑھ کر 389.96روپے ہو گئی ہے۔