• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ایران پر امریکی حملہ، بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء، 3855 پوائنٹس کی کمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،ایران پر امریکن حملے کے بعدپید ا ہونے والی صورتحال سے سرمایہ کاروں میں بے چینی اور خوف و ہراس ،بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء سے مارکیٹ میںشدید مندی،کے ایس ای 100انڈیکس میں3855پوائنٹس کی بڑی کمی، ایک لاکھ 20سے گھٹ کر ایک لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر آگیا،82.47فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 472 ارب 49کروڑ 6لاکھ روپے کی بڑی کمی،تاہم فروخت بڑھنے سے کاروباری حجم 41.11فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد امریکن کی جنگ میں شمولیت اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی سے جہاں عالمی معیشت کو خطرات لاحق ہو ئے ہیں وہاں سرمایہ کاروں میں بھی مستقبل کے بارے میں خوف و ہراس بڑھ گیا ہے ، اسی خوف کی وجہ سےنئے کاروباری ہفتے کو مارکیٹ 1225پوائنٹس کی مندی پر کھلی جس کے بعد مارکیٹ میں مسلسل مندی کے گہرے بادل چھائے رہے، تمام اہم سیکٹرز سے سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس 3855.77 پوائنٹس کی کمی سے 120023.24 پوائنٹس سے کم ہو کر 116167.47 پوائنٹس پر آکر بند ہو۔