تماشائیوں کی مشکلات میں اضافہ،تعداد خاصی کم رہی

January 29, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سخت سیکیورٹی کی وجہ سے جمعے کو تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے میں سخت مسائل کا سامنا رہا۔ این او سی کی ہدایت کی روشنی میں12 سال کے کم عمربچوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ وسیم باری انکلوژر کے سامنے کھلے ہوئے مین ہول پر تماشائیوں نے احتجاج کیا،کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد تماشائیوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ کوئٹہ کے مینٹور ویوین رچرڈ ہفتے کو کراچی پہنچیں گے ۔ جمعے کو تماشائیوں کی تعداد خاصی کم رہی۔ تماشائیوں کا کہنا تھا اسٹیڈیم آنے کے لئے شٹل سروس کی سہولت دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے خاصی دور پیدل چلنا پڑا۔