پی سی بی فیصلوں کیساتھ کمرشل مواقع بھی دیکھنا ہوں گے، عاطف رانا

May 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کے ساتھ اور پلے آف بیرون ملک کرانے سے اگر پی سی بی کو لگتا ہے کہ پی ایس ایل اس طرح کامیاب ہوگا تو ہم حمایت کریں گے ان فیصلوں کے ساتھ ساتھ کمرشل مواقع بھی دیکھناہوں گے۔ہفتے کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام حارث رؤف کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔25 کروڑ عوام کی امیدیں اور دعائیں حارث رؤف سے وابستہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے6لاکھ سے زائد بچوں کے ٹرائلز کیے،لاہور قلندرز نےحارث کے علاوہ شاہین، زمان سمیت دیگرکھلاڑی بھی بنائے۔حارث ، شاہین اور فخر کی اپنی محنت ہے ۔ہم نے صرف انہیں پلیٹ فارم دیا۔عاطف رانانے نے کہا کہ پی سی بی اور شائقین کرکٹ کی طرح اور ہماری خواہش یے کہ پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ بنے،پی سی بی سمیت فرنچائز کا ایک ہی مقصد پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا ہے۔