پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج

May 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اتوار کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم پہلے ہی سیریز دو صفر سے جیت چکی ہے۔اس سے قبل ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف چار ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستانی کپتان ندا ڈارویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئیں۔انہوں نے اپنے 148 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 137 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کی میگن شوٹ کا 136 وکٹوں کا ریکارڈ توڑدیا۔ندا ڈار کے اس عالمی ریکارڈ کے باوجود انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 رنز سے شکست دی۔