ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

January 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان شہر اورگردنواح میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہےتفصیل کے مطابق تھانہ قادرپورراں کے علاقے موضع بنگل والہ محمد عابد سے تین مسلح ڈاکوموٹرسائیکل سمیت نقدی وموبائل چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ قطب پورکے علاقے مدینہ ٹاون ڈرنک کارنرسے محمد فہیم سے چارڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی 14ہزار ودوموبائلز فونز چھین کرلے گئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے زیڈ بلاک دوڈاکو نے اویس اور طاہرسے دوموبائلزفونز چھین لیئے،ڈبلیوبلاک بابرسے دوڈاکونے گن پوائنٹ پرنقدی50ہزار وموبائل لوٹ کرفرارہوگئے ،جی بلاک اسلم سے دوڈاکو نقدی5ہزار وموبائل لے گئے ،تھانہ چہلیک کے علاقے نواں شہر کے قریب محمد فرحان سے تین ڈاکو اسلحہ کے زورپرنقدی9ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے ربنواز سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پرنقدی19ہزار وموبائل لے گئے ۔