پاکستان کاروبار کیلئے ایشیا کا بہترین خطہ اور توانائی کا کوریڈور بننے جا رہا ہے، مقررین، مانچسٹر میں کانفرنس

January 30, 2022

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) مانچسٹر میں لینڈ آف پرچینٹز کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں پاکستان برٹین بزنس کونسل اور پاکستان قونصلیٹ جنرل مانچسٹر کے تعاون سے منعقد کانفرنس میں ہائی کمشنر معظم احمد خان، وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت، لارڈ واجد خان، گریٹر مانچسٹر چیمبر آف کامرس کے جیلو ہملٹن،قونصل جنرل طارق وزیر،چیئرمین PBBC nigel peters ،مارک اسوویڈ، تجارت سرمایہ کاری کے وزیر شفق احمد شہزاد کے علاوہ دیگر افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایشیا کا تجارت و توانائی کا کوریڈور بننے جا رہا ہے،پوری دنیا کے بیشتر ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں،پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری افراد سمیت انگریز بزنس مین بھی پاکستان میں کاروبار کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارت کے حوالے سے بہترین خطہ ہے جہاں سرمایہ محفوظ اور نفع بخش ہے، اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسی کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان اور برطانیہ کی دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور عوامی رابطے بڑھیں گے، کانفرنس کو گریٹر مانچسٹر چیمبر آف کامرس کی مدد بھی حاصل تھی،یہ کانفرنس پاکستان، برطانیہ بزنس کونسل اور قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹر، گریٹر مانچسٹر چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقد کی گئی جس سے دونوں ملکوں میں تجارت، توانائی، ٹرانسپورٹ، کلچرل کے شعبوں کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر تقریب کے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے جس کی جیو اسٹریٹجک اور جیو اکنامکس پوزیشن اسے نمایاں بناتی ہے۔ پاکستان ایشیا کا تجارتی، توانائی اور ٹرانسپورٹ کوریڈور بننے کا خواہاں ہے جو دنیا کے اہم تجارتی مراکز کو کنیکٹ کرتا ہے۔ پاکستان مغرب اور مشرق وسطیٰ کو چین، وسطی ایشیا، افغانستان، ہندوستان، ایران اور اس کے آگے جوڑتا ہے۔ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش مراعات اور لبرل پالیسیاں فراہم کرتا ہے۔ حکومت پاکستان کے اسپیشل اکنامک زونز کے ساتھ اہم ہیں، انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، انجینئرنگ، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، سیاحت، مہمان نوازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، لاجسٹکس، تجارت اور دیگر صنعتوں و سیکٹرز میں برطانیہ کی کمپنیوں کے لیے مواقع ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی تیزی سے آگے کی طرف جارہی ہے، اس موقع پر مارک ایسٹ ووڈ ایم پی، پاکستان کے ہائی کمشنر، محمد طارق وزیر، قونصلر جنرل پاکستان معظم احمد خان،کیمپبل کیر، شفیق احمد شہزاد، ڈیبورا اسمتھ، ڈی لا رو، ٹونی میک سوینی، ٹی اینڈ اے ایپرل، انیل مسرت، ایم سی آر پراپرٹی گروپ، ایم پی اور چیئر آف اے پی پی جی آن ٹریڈ اینڈ ٹورازم، لارڈ واجد خان، کلائیو میموٹ،سوزانا کورڈوبا، محمد اختر اور بزنس مینوں نے شرکت کی۔کانفرنس کے آغاز میں پاکستان اور برطانیہ کے قومی ترانے بجائے گئے۔