مصدق عباسی نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

January 31, 2022


سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

مشیر احتساب بریگیڈیئر(ر) مصدق عباسی وزارت داخلہ میں اپنے دفتر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

شہزاد اکبر کا بطور مشیرِ داخلہ و احتساب استعفیٰ 24 جنوری کو ہی منظور کر لیا گیا تھا، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور کیا تھا۔

صدرِ مملکت کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ امید ہے عمران خان کی زیرِ قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔