مشاہد حسین سید اور یوسف گیلانی نے ذمے داری نہیں نبھائی، جاوید لطیف

January 31, 2022

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مشاہد حسین سید اور یوسف رضا گیلانی نے ذمے داری نہیں نبھائی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میاں جاوید لطیف، وفاقی وزیر زرتاج گل اور پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے اظہار خیال کیا۔

گفتگو کے دوران میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی برا کہا جارہا ہے اور یہ حقیقت ہے، جب بل پاس ہوتے ہیں تو اپوزیشن اراکین کیوں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ جو ملک میں موجود تھے انہیں اجلاس میں آنا چاہیے تھا، مشاہد حسین سید بیمار ہیں لیکن ملک میں ہیں، انہیں اجلاس میں آنا چاہیے تھا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کسی جماعت کےساتھ منسلک ہیں تو ذمےداری نبھانی چاہیے، مشاہد حسین سید اور یوسف رضا گیلانی نے ذمے داری نہیں نبھائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ 4 سال سے روایات سے ہٹ کر کام کررہے ہیں۔