حکومتی وزیروں سے زیادہ بدزبان اور کون ہے؟ چانڈیو کا سوال

January 31, 2022

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما مولابخش چانڈیو نے استفسار کیا کہ حکومت کے وزیروں سے زیادہ بدزبان اور کون ہے؟

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مولابخش چانڈیو، وفاقی وزیر زرتاج گل اور ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے شرکت کی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیروں سے زیادہ بدزبان اور کون ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جو زبان الیکشن کمیشن کےخلاف استعمال کی گئی اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ اداروں کے خلاف لوگوں کو کھڑا ہونے پر اکساتے ہیں۔