اکبر ایس بابر اسکروٹنی کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے: فرخ حبیب

February 01, 2022

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر بطور پٹیشنر اسکروٹنی کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے۔

یہ بات وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 64 کروڑ روپے کا حساب نون لیگ نہیں دے پا رہی، مسلم لیگ نون نے 9 اکاؤنٹس خفیہ رکھے ہوئے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے لوگ قانون سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ان دونوں جماعتوں کے لوگ اس سلسلے میں تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں۔

وزیرِمملکت نے یہ بھی کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو فعال کیا جائے، اسکروٹنی کمیٹی پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے کیسز میں بھی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائے۔