نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

February 07, 2022


نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو نوجوان سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے نوجوان کی شناخت 27 سال کے اسامہ کے نام سے کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیروز آباد کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کشمیر روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نئے شادی شدہ نوجوان شاہ زیب کو قتل کردیا گیا تھا۔