میرپور خاص: مغوری خواتین بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

February 07, 2022

میرپور خاص کے علاقے نوکوٹ میں مسلح افراد نے گھر پرحملہ کرکے دو خواتین کو اغوا کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مقامی خواتین نے نوکوٹ روڈ پر احتجاج کیا۔

بعد ازاں پولیس نے گزشتہ رات گھر سے اغواء کی جانے والی خواتین کو بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ پولیس نے دونوں خواتین کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے نوکوٹ اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانے منتقلی کے دوران ملزمان اور خواتین کے رشتہ دار میں ہاتھا پائی بھی ہوئی، مبینہ طور پر رشتے کے تنازعہ پر گزشتہ رات گاؤں سولہ میل موری میں خواتین کے اغواء کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ملزمان نے دونوں خواتین کو گھر پر حملہ کرکے اغواء کیا تھا، جس کے بعد واقعہ کے خلاف مقامی خواتین نے نوکوٹ روڈ پر دھرنا دے کر اور ٹائر جلاکر ٹریفک معطل کردیا تھا۔