زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں نے بیان حلفی ریکارڈ کروادیا

February 10, 2022


سندھ کے شہر میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں اغوا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی نوکوٹ کی دو لڑکیوں نے عدالت میں بیان حلفی ریکارڈ کروادیا۔

متاثرہ لڑکیوں نے بتایا کہ تین ملزمان نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔

13 سال کی لڑکی نے بتایا کہ اس کے ساتھ علی نواز ٹنگڑی نے زیادتی کی، جبکہ 18سال کی متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ نواب ٹنگڑی اور ایک نامعلوم شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اس کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 18 ہوگئی جبکہ دو مرکزی ملزمان اب تک گرفتار نہ ہوسکے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے واضح شواہد نہیں ملے۔

ابتدائی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 13 سالہ لڑکی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے کیلئے اجزاء لے لئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں 2 خواتین کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔