پی ایس ایل کے دوران پنجاب یونیورسٹی کے اوقات تبدیل

February 10, 2022


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے لاہور میں دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر پنجاب یونیورسٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

پی ایس ایل کے دوران پنجاب یونیورسٹی میں کلاسز کے اوقات محدود کردیے گئے۔

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق صبح کی کلاسز دوپہر 12 بجے تک مکمل ہوجائیں گی جبکہ شام کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ نیا شیڈول 25 فروری تک قابل عمل رہے گا۔