پاکستان: کورونا شرح میں کمی، مزید 39 اموات

February 11, 2022

—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 39 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 498 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 5 ہزار 761 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 687 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 02 فیصد ہو گئی


ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 82 ہزار 368 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 663 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 65 ہزار 518 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 77 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 56 لاکھ 39 ہزار 757 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 لاکھ 44 ہزار 371 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 19 کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار 475 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 98 لاکھ 53 ہزار 639 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 33 لاکھ 61 ہزار 160 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 55 ہزار 920 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 958 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 93 ہزار 478 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 322 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار 820 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 87 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 32 ہزار 711 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 995 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 41 ہزار 584 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 766 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 986 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 370 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 11 ہزار 74 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔