• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 شہروں میں اب بھی کورونا شرح 10 فیصد سے زیادہ


پاکستان میں 9 شہروں میں ابھی بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ شرح گلگت میں 23 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

ملک اور صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے نیچے آ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح 9 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 02 فیصد ہو گئی


ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 3 ہزار 879 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 363 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ادھر سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 1 ہزار 93 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

اس دوران حیدر آباد میں مثبت شرح 18 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حکام نے شہریوں سے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسینیشن لگانے کی درخواست کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید