درہ آدم خیل میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق کرانے کا حکم

February 11, 2022

پشاور ہائی کورٹ نے درۂ آدم خیل میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق کرانے کا حکم دے دیا۔

10میئر کے امیدواروں نے پشاور ہائی کورٹ میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13 فروری کو درۂ آدم خیل میں تحصیل میر میں پولنگ کے احکامات دیئے تھے۔