کم کورونا شرح والے شہروں سے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

February 14, 2022


کورونا پھیلاؤ میں کمی والے شہروں میں پابندیاں ختم کی جارہی ہیں، متعلقہ شہروں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل 3 دن سے زائد 10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں سے پابندیاں ختم ہوں گی۔

اسلام آباد اور لاہور میں جاری کورونا پابندیاں ختم ہوں گی، جبکہ کورونا پھیلاؤ والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم پھیلاؤ والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی۔

اس کے علاوہ کم کورونا شرح والے شہروں میں ایس او پیز کے ساتھ ڈائن ان کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے پابندیاں لگائی تھیں۔

این سی او سی کے مطابق 10فیصد سے زائد وائرس والے شہروں میں انڈور تقریبات، ڈائننگ بند کردی گئی تھیں جبکہ مزار، ٹرانسپورٹ، سنیما اورتعلیمی اداروں میں سرگرمیاں محدود کی گئی تھیں۔