عمران خان کا دل رکھنے کیلئے مونس الہٰی نے کچھ فقرے کہے: طلال چوہدری

February 15, 2022


مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دل رکھنے کے لیے مونس الہٰی نے کچھ فقرے کہہ دیے۔

یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان دل اور اسٹریٹجی کی بات سب کے سامنے نہیں کرتے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کمیٹی بنا رہی ہے، جو تین چار روز میں تمام جماعتوں سے ملے گی۔

رہنما نون لیگ طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ لگ رہا ہے کہ اتحادی جماعتیں آزادانہ فیصلے کریں گی۔