سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ، متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ آگئی

February 15, 2022


پشاور میں سر میں کیل ٹھونکنے کے معاملے میں متاثرہ خاتون کا بیان سامنے آگیا۔

پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے معاملے میں متاثرہ خاتون بازگلہ کی میڈیکل رپورٹ جیونیوز نے حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق باز گلہ کو ڈپریشن کی بیماری ہے اور وہ 3 سال سے سکون آور ادویات لے رہی ہیں۔

باز گلہ نے بتایا کہ سر میں کیل ٹھوکنے کا واقعہ جنات کا تھا۔