نوکوٹ، مبینہ زیادتی کیس میں پولیس کی غفلت

February 16, 2022

میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی کے کیس میں پولیس کی روایتی ٹامک ٹوئیاں سامنے آگئیں۔

واقعہ 6 فروری کی صبح رونما ہوا، پولیس چوکی کا انچارج تین پولیس اہل کاروں کے ساتھ موبائل وین میں قریب ہی موجود رہا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس اس وقت تک حرکت میں نہیں آئی جب تک متاثرہ خاندان کی خواتین نے نوکوٹ میرپورخاص روڈ پر دھرنا نہیں دے دیا۔

واضح رہے کہ میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں 2 خواتین کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔