نوکوٹ: 2 خواتین سے مبینہ زیادتی کا ملزم ٹنگڑی گرفتار

February 17, 2022

میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں 2 خواتین کے اغواء اور ان سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خواتین کے اغواء اور ان سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم غلام حیدر ٹنگڑی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین نے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کے نام لیے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زیادتی کرنے والا تیسرا نامعلوم ملزم تھا جسے شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقدمے میں نامزد ملزمان کا پولیس ریمانڈ آج مکمل ہو گیا، ملزمان کو آج ڈگری کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دونوں خواتین کے اغواء اور مبینہ زیادتی کا واقعہ رواں ماہ 6 فروری کو پیش آیا تھا، جس میں نامزد تمام ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔