• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکوٹ: خواتین سے زیادتی و اغوا کیس میں 4 ملزمان گرفتار


نوکوٹ میں دو خواتین کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں دو مرکزی ملزمان سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوکوٹ میں دو خواتین کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں دو مرکزی ملزمان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزمان میں علی نواز اور نذر محمد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں نے علی نواز اور نذر محمد سمیت تین ملزمان کے نام لیے تھے، ملزمان کو نوکوٹ کےگرد و نواح سے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں 6 فروری کو دو خواتین کا دن دہاڑے گھر سے اغواء اور زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید