امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ’رانگ مارچ‘ کہہ دیا

February 26, 2022

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے تحریک انصاف کے تحفظ سندھ مارچ کو ’رانگ مارچ‘ قرار دے دیا۔

کراچی سے جاری بیان میں امتیاز شیخ نے سندھ کی اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیا اور اسے ’رانگ مارچ‘ کہہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سندھ میں لانگ نہیں رانگ مارچ کی قیادت کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ سندھ میں ہیں جبکہ ہزاروں پاکستانی خاندان اور طلباء یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے قوم پوچھ رہی ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی کب تک واپس آئیں گے؟