زرنش خان کی چلتی گاڑی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

March 17, 2022

پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میںوہ مشہور گانے ’لال دوپٹہ‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چل بلی، زندہ دل اداکارہ زرنش خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

زرنش خان کی جانب سے بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کار میںسفر کر رہی ہیں اور اس دوران مشہور بھارتی گانے ’لال دوپٹہ‘ پر ڈانس کر رہی ہیں اور اُن کے ساتھ موجود اُن کے کوئی دوست یہ وڈیو بنا رہے ہیں۔

زرنش خان اس ویڈیو کے آخر میں شرماتی ہوئی بھی نظر آ رہی ہیں۔

زرنش خان کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو تا حال ہزاروں صارفین لائکس کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی زرنش خان کی دوست کی شادی کی تقریب میں دی گئی ڈانس پرفارمنس خوب وائرل ہوئی تھی، اس ڈانس پرفارمنس کو بھی مداحوں اور انٹرنیٹ صافین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔