• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔

تیکھے نین نقش رکھنے والی اداکارہ زرنش خان آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہی ہیں اور دن بہ دن سوشل میڈیا پر اُن کی فین فالوونگ میں اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 2 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ زرنش خان کی جانب سے کچھ گھنٹوں قبل اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں ایک مشہور گانے پر محو رقص ہیں۔

زرنش خان کی جانب سے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’صرف فلمی سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد ہی میری اس ویڈیو کو سمجھ سکتے ہیں۔‘

اس ویڈیو پر زرنش خان کے مداحوں کی جانب سے اُن کی خوب تعریف کی گئی ہیں جس کا زرنش خان نے کمنٹ باکس میں شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

تازہ ترین